ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مغل روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا 

مغل روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا 

Sat, 10 Nov 2018 22:44:15    S.O. News Service

جموں:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں زبردست برفباری کی وجہ سے آٹھ دن تک بند رہنے کے بعد جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے پونچھ اور راجوری ضلع کو جوڑنے والے مغل روڈ کو ایک طرف کی ٹریفک کے لئے ہفتہ کو کھول دیا گیا۔ اعلیٰ حکام محمد رفیق نے بتایا کہ صرف پونچھ کے بف لیج سے شوپیاں تک جانے کے لئے اس سڑک کو کھول دیا گیا ہے اور شوپیاں سے آنے والی گاڑیوں کو اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بھاری برف باری کے بعد تین نومبر کو سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران 120 مسافر پھنس گئے تھے جن کے بچاؤ کے لئے پوری رات مہم چلائی گئی تھی۔اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سڑک پر جمی برف ہٹانے کے لئے ایک مہم چلائی گئی اور ایک طرف کی سڑک سے برف ہٹا دی گئی۔ 70 سے زائد گاڑیوں کو کل منزل تک جانے کی اجازت دی گئی۔ ان میں زیادہ تر ٹرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 نومبر سے دوبارہ برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔ افسر موسمی حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ آنے جانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رات کے دوران سفر کرنے سے بچیں۔ رفیق نے بتایا کہ احتیاطاً ہم نے شام چار بجے کے بعد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دیتے ہیں ۔ مغل روڈ کو ملک کے ساتھ کشمیر کو جوڑنے والے ایک متبادل راستہ کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔


Share: